ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھگوڑے نیرومودی کاہندوستان آنے سے انکار

بھگوڑے نیرومودی کاہندوستان آنے سے انکار

Sat, 01 Dec 2018 23:50:42    S.O. News Service

ممبئی،یکم؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے 13,500کروڑ روپے کے گھوٹالہ معاملے میں مفرور ملزم ڈائمنڈ کاروباری نیرو مودی نے ہندوستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ای ڈی کے ساتھ میل کے ذریعہ ہوئی بات چیت میں نیرو مودی نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے سرینڈر کرنے سے انکار کیا ہے۔نیرو مودی نے ای ڈی سے کہاکہ مل رہی دھمکیوں اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر میں ہندوستان نہیں آ سکتا۔لوگوں نے میرے پتلے کو جلایا ہے اور لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔اس نے کہا کہ اس کے ملازم (جنہیں تنخواہ ادا نہیں کئی گئی)، مالک مکان (جن کاکرایہ ابھی دینا باقی ہے)، اس کے کلائنٹ (جن کے زیورات سی بی آئی نے ضبط قبضہ کر لئے ) اور دیگر ایجنسیوں اور لوگوں نے اسے دھمکی دی ہے۔نیرو مودی نے کہا کہ اتنی دھمکیوں کے بعد میں ہندوستان نہیں آ سکتا۔واضح رہے کہ ای ڈی نے نیرو مودی اور اس کے ماما میہل چوکسی کے خلاف 24 مئی اور 26 مئی کو چارج شیٹ داخل کیاتھا۔اس کے بعد دونوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔انٹرپول نے بھی دونوں ملزمان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس (ارسی این) جاری کیا ہے۔ای ڈی کے مطابق پی این بی گھوٹالہ معاملے میں اب تک ہندوستان اور بیرون ملک میں4,800کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی جا چکی ہے۔13,500کروڑ روپے کے پی این بی گھوٹالے میں ان کے علاوہ بینک کے کئی افسران کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔بتا دیں کہ فروری میں پی این بی نے 14,000کروڑ روپے کے بینک گھوٹالے کی رپورٹ دی تھی جس ہیرے تاجر نیرومودی اور ان کے ماما میہل چوکسی اہم ملزم ہیں اور دونوں فرار ہیں۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پنجاب نیشنل بینک کے سابق منیجر گوکلناتھ شیٹی کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کا ایک معاملہ درج کر چکی ہے۔گوکلناتھ نے مبینہ طور پر مفرور ڈائمنڈ مرچنٹ نیرومودی اور میہل چوکسی کو 13,500کروڑ روپے کا گھوٹالہ کرنے میں مدد کی تھی۔


Share: